اگر آپ کاروبار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں How to make a successful business

کاروبار کو کامیاب  بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں   How to make a successful business

اگر آپ کاروبار کو کامیاب  بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں   How to make a successful business

 کاروبار کو کامیاب  بنانا چاہتے ہیں تو ان باتوں پر عمل کریں   How to make a successful business

کاروبار  شروع کرنے والا ہر انسان چاہتا ہے  کہ اس کا کاروبار کامیاب ہو جائے  اس کیلئے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے ، آپ کو انویسٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے ، اچھی لوکیش ، مارکیٹنگ ، ایڈورٹائزنگ وغیرہ  کی  جو کہ کسی بھی کاروبار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا  کرتی ہیں، آج کے اس آرٹیکل میں   آپ کے ساتھ چند ایسی باتیں شئیر کی جائیں گی جن  پر عمل کر کے آپ ایک کامیاب  کاروباری  بن سکتے ہیں۔

·       منفرد  اور انوکھا کام

·       منفرد  یا انوکھا نام

·       کسی ایک پروڈکٹ میں  اجاری داری بنائیں

·       آپ بیچتے نہیں بلکہ  مدد کرتے ہیں

·       اپنے کسٹمرز سے ہی  مارکیٹنگ کروائیں

منفرد  اور انوکھا کام

 اگر آپ کامیاب کاروبار کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کا کاروباری آئیڈیا  منفرد اور انوکھا ہونا چاہیے ، یوں سمجھ لیں کہ  اگر  آپ بھیڑ چال سے ہٹ کر  کام کرتے ہیں تو آپ اس کاروبار میں اجارہ داری قائم کر پائیں گے۔ اس طرح کا کاروبار کرنے کیلئے  آپ مارکیٹ  میں ایسی پروڈکٹ یا سروس متعارف کروا سکتے ہیں جو پہلے سے موجود نہ ہو ۔

منفرد  یا انوکھا نام

آپ کے کاروبار کا نام ہی آپ کے کاروبار کی پہچان بنتا ہے ،  اگر آپ کوئی  منفرد کاروباری آئیڈیا نہیں ڈھونڈ پائے تو  اپنے کاروبار کا  نام ہی منفرد رکھ  لیں جس سے آپ کا کاروبار جلد مشہور ہو جائے گا۔اب  منفرد ناموں کی مثال  فیس بک، گوگل ، کوکا کولا  کو ہی دیکھ لیں،  اب یہ نام منفرد  ہیں ، منفرد ہونے سے مراد یہ نہیں کہ آپ کسی ایسے نام کا انتخاب کر یں  جو کہ بولنے میں بھی مشکل ہو  جائے۔

مزید پڑھیں:   کم پیسوں سے  کاروبار کیسے کریں 

کسی ایک پروڈکٹ میں  اجاری داری بنائیں

شروعات میں آپ کسی ایک پروڈکٹ پر فوکس کر سکتے ہیں  ،  آپ کی پروڈکٹ اتنی جان دار ہونی چاہیے کہ اس کا مقابلہ کرنے والا مارکیٹ میں کوئی دوسرا  موجود نہ ہو یا  یوں سمجھ لیں وہ  پروڈکٹ   آپ کی پہچان بن جائے ، جیسا کہ KFC, Mcdonald's برگرز کی وجہ سے مشہور ہیں ،  pizza hut ،   dominos اپنے پیزہ کی وجہ سے مشہور ہے ۔ اپنی اسی انفرادیت سے  فائدہ اٹھائیں۔

آپ بیچتے نہیں بلکہ  مدد کرتے ہیں

آپ کا مقصد صرف   پروڈکٹ  یا سروس  بیچنا   نہیں  ہونا چاہیے  ، بلکہ  آپ کا مقصد  کسٹمرز کے مسائل کو حل کرنا اور ان کی ضرورت پوری کرنا ہونا چاہیے ، اگر آپ صرف بیچنا ہی مقصد رکھیں گے تو کبھی بھی کامیاب کاروبار نہیں  کر پائیں گے۔آپ لوگوں کو اپنے کاروبار کے بارے میں نہ بتائیں  بلکہ یہ بتائیں کہ آپ کی پروڈکٹ یا   کاروبار دوسروں  کیلئے کتنا فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔

اپنے کسٹمرز سے ہی  مارکیٹنگ کروائیں

آپ  اپنےکسٹمرز کے ساتھ ایسے ڈیل کریں کہ  وہ  آپ   کی مارکیٹنگ  کریں  ، وہ  دوسروں کو آپ کے کاروبار ، پروڈکٹ  یا سروسز کے بارے میں بتائیں۔ اس کیلئے آپ  کو اپنے  پہلے سے موجود کسٹمرز کو  ڈسکاونٹ  دینا  ہوتا ہے ، بعض  اوقات  آپ انہیں کسٹمر ز کارڈ بھی بنا کر دے سکتے ہیں  ، اس کی مثال اس طرح سے  ہے کہ  آپ اپنے کسٹمرز کو کہیں کہ وہ  اگر پانچ  مزید کسٹمرز آپ کو دے گا  تو  آپ  اس کو  بیس سے پچیس  فیصد ڈسکاونٹ  دیں گے۔

اسی طرح کاروبار کے متعلق مزید اچھی اور مفید معلومات  کیلئے اس بلاگ  کو وزٹ کرتے  رہیں۔

 

 

  

Post a Comment

0 Comments